تفویض اختیارات کے وزیر سکھجندر سنگھ رندھاوا نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ پنجاب ملک فیڈ نے فروری سے اب تک بھینس کے دودھ کی قیمت 45 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 48 روپے فی لیٹر اور گائے کے دودھ کی قیمت 28 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 30 روپے فی لیٹر کر دی ہے۔
اسی طرح اب تک سبھی ملک پلانٹس نے پچھلے دو مہینے میں بھینس کے دودھ کا ریٹ تین روپے فی لیٹر اور گائے کے دودھ کا ریٹ دو روپے فی لیٹر بڑھا دیا ہے۔
کووڈ کے بعد آئی مندی کے دور کے بعد دودھ پروڈیوسروں کو دی جانے والی دودھ کی قیمت میں چھ بار توسیع کی گئی ہے اور آگے سے بھی ڈیری کے کاروبار کو فائدے مند بنانے کے لیے دودھ پروڈیوسروں کو اچھی قیمت دی جائے گی۔
اس کا فائدہ ملک فیڈ سے جڑے 2.5 لاکھ دودھ کی پیداوار کرنے والوں کو ہوگا۔
یواین آئی