ETV Bharat / state

ہرسمرت کور نے وزیر اعظم کو خط لکھا

ہرسمرت کور بادل نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ خصوصی ٹرینوں کے ذریعے حضور صاحب اور پٹنہ صاحب میں پھنسے ہوئے عقیدت مندوں کو پنجاب واپس لایا جائے۔

پنجاب: ہرسمرت کور بادل نے وزیر اعظم کو خط لکھا

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 5:39 PM IST

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے وزیر اعظم سے خط کے ذرہعے اپیل کی ہے کہ خصوصی ٹرینوں کے ذریعے تخت شری حضور صاحب، ناندیڑ اور تخت شری پٹنہ صاحب میں پھنسے ہوئے عقیدت مندوں کو پنجاب واپس لایا جائے۔

پنجاب: ہرسمرت کور بادل نے وزیر اعظم کو خط لکھا
پنجاب: ہرسمرت کور بادل نے وزیر اعظم کو خط لکھا

مرکزی وزیر نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ شری حضور میں تقریباً تین ہزار عقیدت مند پھنسے ہوئے ہیں اور شری پٹنہ صاحب میں تقریبا 2 ہزار عقیدت مند پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ان عقیدت مندوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں مقامات پر وہ گوردوارہ صاحب میں بند ہیں اور گرودوارہ کے منیجر ان کے کھانے پینے اور رہنے کا انتظام کررہے ہیں۔

بادل نے خط میں زور دیا ہے کہ اب 15 اپریل سے گیہوں کی کٹائی کا موسم شروع ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے ان عقیدت مندوں کی ان کے گھروں میں واپسی کو یقینی بنانا اب اور بھی اہم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان خاندانوں کی پورے سال کی آمدنی کا انحصار گیہوں کی فصل پر ہوتا ہے، جو ان کی معاش کا واحد ذریعہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.