ETV Bharat / state

پنجاب میں پیٹرول 10، ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا - Punjab govt reduces petrol prices by Rs 10 per litre

مرکز اور دیگر پڑوسی ریاستوں کے بعد پنجاب حکومت نے بھی آج پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (وی اے ٹی -وَیٹ) میں بالترتیب 10 روپے اور 5 روپے فی لیٹر کم کیے جانے کا اعلان کیا۔

Punjab govt reduces petrol prices by Rs 10 per litre, diesel Rs 5 cheaper
پنجاب میں پیٹرول 10، ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا
author img

By

Published : Nov 7, 2021, 10:05 PM IST

وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے یہاں اپنی صدارت میں منعقدہ کابینی اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ یہ قیمتیں اتوار کی نصف شب سے نافذ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد ریاستی حکومت نے عوام کو راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کی ہے، جس میں سے 42 فیصد ریاستوں کا حصہ ہے۔ مرکز کے اس فیصلے سے ریاستوں کو محصولات (ریونیو) کا زیادہ نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ایکسائز ڈیوٹی کم کیے جانےکے بجائے سرچارج یا ڈیوٹی کو کم کرنا چاہئے جس میں اس نے وقتاً فوقتاً اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں پٹرول شمالی ہندوستان میں سب سے سستا ہوگا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ریاست میں پٹرول کی قیمت اب 105 روپے سے کم ہو کر 95 روپے اور ڈیزل کی قیمت 88.75 روپے سے کم ہو کر 83.75 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ وہیں دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 104.01 روپے اور 86.71 روپے فی لیٹر ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت کے دور میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور ملک کے عوام کو مبینہ طور پر لوٹا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کا تیل کی قیمتوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ پہلے تیل کی قیمت میں 30 روپے بڑھانے دیا گیا اور اب 5 سے 10 روپے فی لیٹر کی راحت دی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج تک ریاست میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اتنی کمی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ریاست کے عوام پر ٹیکس کی شکل میں بہت بڑا بوجھ ڈالا گیا ہے جو ناقابل برداشت ہو گیا ہے۔ حکومت اب اس بوجھ کو ہلکا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حال ہی میں بجلی کے نرخوں میں تین روپے فی یونٹ کم کیے گئے اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کم کرکے عوام کو راحت دی گئی ہے۔ انہوں نے اسے دیوالی پر ریاست کے لوگوں کے لیے ایک بڑا تحفہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے وزیر اعلیٰ کسانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں: راگھو چڈھا

چنی نے کہا کہ ریاستی حکومت 8 اور 11 نومبر کو ہونے والے اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران ریاست کے عوام کے لیے اور بھی بہت سی راحتیں لائے گی۔ سمجھا جاتا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسوں میں کمی کے بعد ان کی قیمتوں میں تقریباً 15 روپے کم ہونے کا امکان ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.