ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں پھنسے زائرین کی واپسی کے لئے امت شاہ کو خط

وزیراعلیٰ نے مرکزی وزیر کو یقین دلایا کہ 'پنجاب آمد پر تمام زائرین کو حکومت ہند کے ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ان کی اسکریننگ اور ان کو قرنطین کیا جائے گا۔'

مہاراشٹر میں پھنسے زائرین کی واپسی کے لئے امت شاہ کو خط
مہاراشٹر میں پھنسے زائرین کی واپسی کے لئے امت شاہ کو خط
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 11:23 AM IST

ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے منگل کے روز مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھا ہے کہ 'مہاراشٹر کے ناندیڑ گوردوارہ میں پھنسے پنجاب کے زائرین کی واپسی کی اجازت دی جائے۔'

مہاراشٹر میں پھنسے زائرین کی واپسی کے لئے امت شاہ کو خط

اطلاعات کے مطابق 'کیپٹن امریندر نے پہلے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے اس موضوع پر بات کی تھی۔'

اس معاملے پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ' قومی لاک ڈاؤن کے پیش نظر پھنسے ہوئے زائرین کی واپسی کے لئے مرکزی حکومت سے اجازت کی ضرورت ہوگی۔'

اس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے شاہ کو خط لکھ کر زور دیا ہے کہ وہ مہاراشٹر کے گوردوارہ سری ناندیڑ صاحب میں پھنسے ہوئے زائرین کی واپسی کی اجازت دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ 'وہ 25 مارچ کے اپنے پہلے خط میں اس سلسلے میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی سے فون پر بات کر چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے شاہ کو یہ بھی بتایا کہ' پھنسے ہوئے زائرین میں زیادہ تر کاشتکاری سے تعلق رکھنے والے ہیں۔ ربیع کی کٹائی کے موسم کے پیش نظر ان کا واپس آنا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ نے مرکزی وزیر کو یقین دلایا کہ پنجاب آمد پر تمام زائرین کو حکومت ہند کے ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ان کی اسکریننگ اور ان کو قرنطین کیا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.