ETV Bharat / state

سٹی سینٹر کرپشن کیس، وزیراعلی امریندر سنگھ کو راحت

پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ کو راحت دیتے ہوئے لدھیانہ کی ایک عدالت میں سٹی سینٹر گھپلہ معاملےمیں ویجی لینس بیورو نے کلوزر رپورٹ پیش کی ہے۔

author img

By

Published : Nov 27, 2019, 11:49 PM IST

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اس معاملے میں وزیراعلی کے علاوہ ان کے بیٹے رن اندر سنگھ، داماد رمندر سنگھ سمیت 32 ملزم تھے۔

فیصلے کے بعد وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ جو ملزم تھے خارج ہوگئے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ 13 سال سے چل رہا تھا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے عدالتی نظام میں معاملہ برسوں چلتے ہیں جو بدقسمتی کی بات ہے پر پہلے دن سے ہمارا عدالت پر یقین تھا اور ہمیں یقین تھا کہ ہم بے گناہ ثابت ہوں گے۔
وزیراعلی نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزام سیاست سے متاثر تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور سے 36 ملزموں میں سے پانچ کی اس دوران موت ہوگئی ، اب ان کے بری ہونے سے ان کے اہل خانہ کو تھوڑی راحت ہوگی۔
سیشن جج گربیر سنگھ کی عدالت نے ویجی لنس بیورو کی کلوزر رپورٹ قبول کرتے ہوئے سبھی ملزموں کے خلاف الزام خارج کردیئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.