ETV Bharat / state

پنجاب حکومت کا مرکز سے مالی مدد کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 11:37 AM IST

کورونا کے سبب خستہ مالی حالت کے دور سے گزر رہی حکومت پنجاب نے ریونیو خسارے سے متعلق مرکز سے مالی مدد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت کا مرکز سے مالی مدد کا مطالبہ
پنجاب حکومت کا مرکز سے مالی مدد کا مطالبہ

وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں کورونا وبا کے سبب مالی حالت کے جائزہ کے دوران رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آمدنی کی وصولی میں آئی کمی اور متوقع آمدنی خسارے پر تشویش ظاہر کی گئی۔

محکمۂ خزانہ نے بتایا کہ اپریل-جون 2020 کی پہلی سہ ماہی میں محصولات کی وصولی میں تقریباً 51 فیصد کی کمی آئی ہے اور اس دوران بجٹ تخمینے کے مقابلے اکیلے جی ایس ٹی کا خسارہ 61 فیصد ہے۔اس سہ ماہی میں جی ایس ٹی اور ویٹ آمدنی جمع کرنے میں 54 فیصد کی کمی آئی۔اپریل-جون سہ ماہی کے دوران کل آمدنی کی وصولیابی میں 21 فیصد کی کمی آئی ہے۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست کے غیر ٹیکس آمدنی جمع کرنے کے معاملے میں مالی سال 2020-21 کی پہلی سہ ماہی کے بجٹ تخمینے کے مقابلے 68 فیصد خسارے کا اندازہ ہے۔کابینہ نے سنگین مالی حالت کے تعلق سے بڑے خسارے کی بھرپائی کے لئے مرکز سے مالی مدد کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آمدنی خسارہ نہ صرف کورونا کے خلاف جنگ کو کمزور کرے گا بلکہ ملازمین کی تنخواہ ادائیگی، معمول و باقاعدہ اخراجات اور ریاستی حکومت کے منصوبوں اور پروگراموں کے نفاذ کو بری طرح متاثر کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.