ETV Bharat / state

Punjab BJP Releases First List of Candidates: پنجاب بی جے پی نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی - پنجاب اسمبلی انتخابات 2022

پنجاب میں میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش ںطر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 34 امیدواروں کی پہلی فہرست Punjab BJP Releases First List of Candidates جاری کردی ہے۔

پنجاب بی جے پی نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

author img

By

Published : Jan 21, 2022, 9:13 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے 34 امیدواروں کی پہلی فہرست Punjab BJP Releases First List of Candidates جاری کردی ہے۔

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چگھ نے جمعہ کو بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور پنجاب انتخابات Punjab Assembly Elections 2022 کے انچارج دشینت گوتم، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور پارٹی کے میڈیا سربراہ انل بلونی کی موجودگی میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے امیدواروں کی فہرست میں معاشرہ کے ہر طبقہ کو نمائندگی دی ہے۔

بی جے پی نے جالندھر سنٹرل سے پارٹی کے پنجا ب اسمبلی کے لیڈر اور سابق کابینی وزیر منورنجن کالیا کو امیدوار بنایا ہے۔ کچھ دیگر اہم ناموں میں ہرگوبند پور سے بلجندر سنگھ، املوہ سے کنور سنگھ، سوجان پور سے دنیش سنگھ ببو، امرتسر شمال سے سکھوندر سنگھ اور ہوشیار پور سے تکشن سود کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی نے امیدواروں کی فہرست میں ذاتی شمولیت کا توازن بنانے کی کوشش کی ہے۔ پنجاب میں دلتوں کی بڑی آبادی کے مدنظر نو درج فہرست ذات کے امیدوار میدان میں اتارے گئے ہیں جن میں جلال آباد کی جنرل سیٹ سے بھی ایک درج فہرست ذات کا امیدوار شامل ہے۔ ان میں سے چھ سکھ اور تین ہندو ہیں۔ جنرل زمرہ کے 24 امیدواروں میں 13 ہندو اور 11سکھ ہیں۔ بی جے پی کی پہلی فہرست میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

چگھ نے کہاکہ پنجاب Punjab Assembly Elections 2022 کاشت کاری والی ریاست ہے اس لئے ہم نے 34 میں سے 12کسان کنبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے علاوہ ہماری فہرست میں ڈاکٹر، وکیل، کھلاڑی، نوجوان، خواتین اور سابق بیوروکریٹ بھی شامل ہیں۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.