ETV Bharat / state

پنجاب کے سابق ڈی جی پی کی گرفتاری پر روک - جونیئر انجینئر کے اغواء اور قتل

سپریم کورٹ نے ایک جونیئر انجینئر کے اغواء اور قتل کے 29 سال پرانے مقدمہ میں پنجاب کے سابق پولس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) سمیدھ سنگھ سینی کی گرفتاری پر منگل کے روز اگلے حکم تک روک لگا دی۔

STAY ARREST ON DGP
پنجاب کے سابق ڈی جی پی کی گرفتاری پر روک
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 9:35 PM IST

جسٹس اشوک بھوشن کی زیر صدارت تین رکنی بنچ نے سابق ڈی جی پی کو گرفتاری سے راحت دے دی۔ عدالت عظمی نے کہا کہ "ہم نے اگلے حکم تک ان (سمیدھ سینی) کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے"۔
عدالت عظمی نے مسٹر سینی کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر حکومت پنجاب سے اپنا موقف پیش کرنے کو کہا ہے۔ عدالت عظمی نے ان سے اس معاملے کی تحقیقات میں پویس کے ساتھ تعاون کرنے کو بھی کہا ہے۔
مسٹر سینی نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا ہے اور انھوں نے گرفتاری سے راحت اور پیشگی ضمانت کی اپیل کی ہے۔
اس مقدمہ کی دوبارہ سماعت ممکنہ طورپر چار ہفتے کے بعد ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.