کیسری پگڑی پہنے کووند نے گرودوارہ شری بیر صاحب میں ماتھا ٹیک کر آشیرواد حاصل کیا اور وہاں موجود لوگوں کو پرکاش پَرو کی مبارکباد دی۔ کووند سلطان پور میں پنجاب حکومت کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شامل ہوئے ۔
واضح رہے کہ پرکاش پَرو کو منانے کے لئے پنجاب حکومت اور ایس جی پی سی کی طرف سے الگ الگ پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
کووند نے ارداس میں شامل ہوتے ہوئے کیرتن شرون کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان بھائی گووند سنگھ لونگو وال، ایس جی پی سی کی سابق صدر بی بی جاگیر کور، جتھیدار توتا سنگھ، پنجاب کے گورنر وی پی بدنور، پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ اور ان کی اہلیہ پرنیت کور، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر سیکندر سنگھ ملوکا اور رکن پارلیمنٹ سندر اروڑہ بھی موجود تھے۔
بھائی لونگووال نے صدر کو سروپا پیش کرکے عزت افزائی کی۔