ETV Bharat / state

مودی کی پارٹی کے سینیئررہنما سے ٹیلیفونک گفتگو

بی جے پی کے سینئر رہنما مدن موہن ویاس جو ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کے رہائشی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں فون کیا اور ان کی خیریت لی۔ انہوں نے پنجاب کی صورتحال پر بھی مسٹر ویاس سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم مودی نے پارٹی کے سینیئررہنما سے بات کی

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 11:41 AM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی لوگوں کو گھر میں ہی رہنے کا پیغام مسلسل دے رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں وہ اپنے کارکنوں کا بھی پورا خیال رکھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی خود پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے خاص طور پر کال کرکے بات کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے پارٹی کے سینیئررہنما سے بات کی

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے مدن موہن ویاس نے بتایا کہ 'انہیں صبح 8 بجکر 45 منٹ پر ایک نجی نمبر سے فون آیا لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا، لیکن بعد میں سہ پہر میں پھر اسی نمبر سے فون آیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی۔ دونوں نے 1 منٹ 54 سیکنڈ تک بات کی اور پانچ سوالوں کے جوابات دیے جن میں موجودہ صورتحال، پنجاب کی صورتحال، کارکنوں میں جوش و خروش اور ان کی صحت کی دیکھ بھال شامل ہیں۔

مدن موہن ویاس نے چار سال قبل وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد وہ وزیر اعظم مودی کے فون کال پر بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'اس کال نے نہ صرف ان کے جوش کو بڑھایا، بلکہ بی جے پی کے پرانے اور سینئر رہنماؤں کو بھی جوش بھرا۔ انہوں نے بی جے پی کارکنوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ انہیں عہدوں کی نہیں بلکہ ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے جذبہ رہنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.