ETV Bharat / state

Drone Recovered in Punjab پنجاب میں بی ایس ایف نے مشتبہ پاکستانی ڈرون کو مار گرایا - ضلع ترن تارن سے پاکستانی ڈرون برآمد

بی ایس ایف اور پنجاب پولیس نے پنجاب کے ضلع ترن تارن میں ایک بار پھر ڈرون برآمد کیا ہے۔ زرائع کے مطابق یہ ڈرون پاکستان کی جانب سے آیا تھا۔ Pakistani drone recovered in Punjab

پنجاب میں بی ایس ایف نے مشتبہ پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 1:35 PM IST

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے ترن تارن ضلع کے ٹی جے سنگھ گاؤں میں ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔ بی ایس ایف کے ترجمان نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی رات 21.12 بجے سیکورٹی فورسز نے پاکستان کی جانب سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو مار گرایا۔ جس کے بعد پنجاب پولیس کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران آج صبح 8 بجے کے قریب گاؤں لکھانہ سے متصل کھیت سے ٹوٹی ہوئی حالت میں ایک ڈرون برآمد ہوا۔ برآمد شدہ ڈرون ماڈل ڈی جے آئی میٹریس 300 آر ٹی کے سیریز کا کواڈ کاپٹر ہے۔

آج صبح بی ایس ایف نے پنجاب پولیس کی ایک ٹیم کے ساتھ مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران صبح 8.10 بجے ترن تارن کے گاؤں لکھانہ کے قریب ایک کھیت میں ٹوٹا ہوا ڈرون ملا۔ برآمد شدہ ڈرون ماڈل ڈی جے آئی میٹریس 300 آر ٹی کے سیریز کا کواڈ کاپٹر ہے۔ واضح رہے کہ 10 جون کو پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستان میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پاک ڈرون سے گرائی گئی 5.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کی تھی۔ تلاشی کے دوران 5.5 کلو ہیروئن کا بڑا پیکٹ برآمد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistani Drone پاک بھارت بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی نقل و حرکت، بی ایس ایف نے ڈرون کو مار گرایا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.