پولس سپرنٹنڈنٹ ٹانڈا دلجیت سنگھ نے بتایا کہ بنک کے کیشیئر دین دیال نے پولس کو بتایا کہ صبح دس بجکر 35 منٹ پر مسلح بدمعاشوں نے کیشیئر دین دیال کے علاوہ صفائی عملہ کو پستول دکھا کر کیشیئر کے کیبن سے پیسے اٹھاکر اپنے بیگ میں بھر دیئے۔ بعد میں وہ ان لوگوں کو شور نہ مچانے کی وارننگ دے کر موٹرسائیکل سے فرار ہوگئے۔
واقعہ کے وقت برانچ منیجر پون کمار بنک میں موجود نہیں تھے۔
ٹانڈا پولس نے معاملہ درج کیا ہے اور لٹیروں کی سرگرمی سے تلاش جاری ہے۔