نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پنجاب کانگریس کے سابق صدر اور سابق بین الاقوامی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی اس عرضی کو جمعہ کو مسترد کر دیا جس میں وہ خودسپردگی کے لیے چند ہفتوں کی مہلت کی اجازت مانگی تھی۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے سدھو کی عرضی کو فوری طور پر سننے سے انکار کر دیا۔ No Relief For Navjot Singh Sidhu From CJI
سدھو نے چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ کے سامنے خصوصی بنچ کے ذریعہ جلد سماعت کی مانگ کی تھی۔ اس سے قبل جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی والی بنچ نے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کے 'خصوصی ذکر' پر کہا تھا کہ اگر معاملہ اس کے سامنے آتا ہے تو وہ اس پر غور کریں گے۔ No Relief For Navjot Singh Sidhu From SC
مزید پڑھیں:
جسٹس کھانولکر نے توسیع کی درخواست پر کہا کہ باضابطہ درخواست دیں اور سماعت کے لیے چیف جسٹس کی بنچ سے رجوع کریں، پھر ہم غور کریں گے۔ سنگھوی نے جمعرات کو جسٹس کھانولکر کی سربراہی والی بنچ کے سامنے سدھو کی جانب سے چند ہفتوں کا وقت دینے کی درخواست داخل کی۔ جس میں سنگھوی نے کہا تھا کہ سدھو ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہیں، لیکن صحت کے کچھ مسائل کی وجہ سے انھیں تین سے چار ہفتے کی مہلت دی جانی چاہیے۔
یو این آئی۔