ETV Bharat / state

Sidhu Moosewala Murder Case سدھو موسے والا قتل کیس میں گلوکارہ افسانہ خان سے پوچھ گچھ

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 4:04 PM IST

سدھو موسے والا قتل کیس میں این آئی اے نے پنجابی گلوکارہ افسانہ خان سے پوچھ گچھ کی۔ Singer Afsana Khan Questioned in Sidhu Moosewala Case

Sidhu Moosewala Murder Case
سدھو موسے والا قتل کیس

چندی گڑھ: گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے مشہور پنجابی گلوکارہ افسانہ خان کو سمن جاری کیا اور ان سے پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔ معلومات کے مطابق لارنس گینگ اور سدھو موسے والا قتل میں ملوث دیگر ملزمین نے انکشاف کیا ہے کہ افسانہ خان بمبیہا گینگ کے قریب ہے۔ این آئی اے اب اس بات کی جانچ کرے گی کہ سدھو، لارنس گروپ کے نشانے پر کیوں تھے، ان کا نام بار بار بمبیا سے کیوں جوڑا گیا؟ این آئی اے نے کئی مطلوب بدمعاشوں کے خلاف چھ سے زیادہ کیس درج کیے ہیں جن میں بشنوئی، بمبیہا اور رِندا گینگ کے ارکان شامل ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ افسانہ خان سدھو موسے والا کو اپنا بھائی مانتی تھیں اور دونوں بہت قریب تھے۔ دونوں کئی ہٹ پنجابی گانوں میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں اور کئی شوز میں ایک ساتھ پرفارم کر چکے ہیں۔ این آئی اے ٹیم کو شبہ ہے کہ سدھو کے قتل میں افسانہ خان کا کردار ہوسکتا ہے۔ افسانہ خان حالیہ چھاپوں کے دوران این آئی اے کے رڈار پر آئی تھیں۔ گلوکارہ افسانہ خان نے کئی ہٹ گانے گائے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بگ باس 15 میں بھی شریک تھیں۔ Singer Afsana Khan in Sidhu Moosewala Case

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو اس سال گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، اس معاملے میں لارنس بشنوئی گینگ پر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ بمبیہا گینگ لارنس بشنوئی گینگ کا حریف ہے اور بشنوئی گینگ کو شبہ تھا کہ سدھو موسے والا بمبیہا گینگ کے قریب تھا۔ ایسے میں اس گینگسٹر نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے مقصد سے این آئی اے نے دو بار چھاپے مارے۔آپ کو بتا دیں کہ 29 مئی کو سدھو موسے والا کو 28 سال کی عمر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ حملہ آوروں نے سدھو پر 30 راؤنڈ فائر کیے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ کے قریبی ساتھی گولڈی برار نے قبول کی تھی۔ گولڈی کینیڈا سے اپنی مجرمانہ سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.