ETV Bharat / state

Drugs Recovered in Punjab پنجاب میں پندرہ کلو سے زائد ہیروئن برآمد - پنجاب میں منشیات برآمد

پنجاب کے امرتسر میں سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پاکستانی ڈرون سے گرائی گئی 15 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔ Drugs Recovered in Punjab

پنجاب میں پندرہ کلو سے زائد ہیروئن برآمد

author img

By

Published : May 17, 2023, 2:20 PM IST

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ریاست پنجاب کے امرتسر سیکٹر کے ککڑ گاؤں سے پاکستانی ڈرون سے گرائی گئی 15 کلو 500 گرام ہیروئن کی کھیپ برآمد کی ہے، جس کی قیمت بین الاقوامی بازار میں تقریباً 78 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے بدھ کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے گاؤں ککڑ کے قریب پاکستان کی طرف سے بھارتی سرحد میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو روکنے کے لیے فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کی تلاشی کے دوران جوانوں کو دو بڑے پیکٹ برآمد ہوئے، جن میں 15 کلو 500 گرام ہیروئن تھی۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔

واضح رہے کہ یکم مئی 2023 کو پنجاب کے شہر فیروز پور میں سرحد پر تعینات سکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا تھا۔ بی ایس ایف کے اہلکارز نے مشتبہ ڈرون سے گرائی گئی منشیات قبضے میں لے لی۔ ڈرون سے گرائی گئی تقریباً ڈھائی کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔ بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق رات تقریباً 11 بجکر 55 منٹ پر سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے قریبی علاقے میں ایک مشکوک ڈرون کے پاکستان سے بھارتی علاقے میں داخل ہونے کی آواز سنی۔ چوکس جوانوں نے فوراً چارج سنبھال لیا۔ جوانوں نے اس مشتبہ ڈرون پر فائر کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران کچھ گرنے کا احساس ہوا۔ تلاشی آپریشن کے دوران تقریباً ڈھائی کلو ہیروئن برآمد کی۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistani Drone in Ferozepur فیروز پور میں ڈرون سے گرائی گئی ہیروئن برآمد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.