ETV Bharat / state

Darshan Singh Nainewal On Mann Govt مان حکومت کسانوں کے مسائل پر بالکل بھی سنجیدہ نہیں، نینیوال

درشن سنگھ نینیوال نے کہا کہ گندم کی لفٹنگ نہ ہونے اور کاشتکاروں کو گندم کی فصل کی عدم ادائیگی کے باعث کسان منڈیوں میں پریشان ہورہے ہیں اور آڑھتیوں کو بھی لفٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 7, 2023, 4:26 PM IST

جالندھر: پنجاب بی جے پی کسان مورچہ کے ریاستی صدر درشن سنگھ نینیوال نے اتوار کو کہا کہ کسانوں کے مسائل پر سیاست کر کے ریاست کی طاقت پر قبضہ کرنے والی بھگونت مان حکومت کسانوں کے مسائل پر بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے۔درشن سنگھ نینیوال نے کہا کہ گندم کی لفٹنگ نہ ہونے اور کاشتکاروں کو گندم کی فصل کی عدم ادائیگی کے باعث کسان منڈیوں میں پریشان ہورہے ہیں اور آڑھتیوں کو بھی لفٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باربار بارش کی وجہ سے منڈیوں تک پہنچنے والی فصل خراب ہو رہی ہے اور پنجاب حکومت اروند کیجریوال کو خوش کرنے کے لیے کرناٹک میں روڈ شو کرنے میں مست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی مرکزی حکومت کسانوں کی ہمدرد ہے، جو کسانوں کے مسائل کو لے کر بہت سنجیدہ ہے اور کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ فلم اسٹار ہوبی دھالیوال نے کہا کہ کانگریس اور پنجاب کی بھگونت مان حکومت نے پنجاب کو برباد کر دیا ہے۔ پنجاب کی تمام صنعتیں ملک کی دوسری ریاستوں میں منتقل ہو رہی ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پنجابیوں کو بھی وزیر اعظم نریندر مودی کا ساتھ دینا چاہیے، تاکہ پنجاب کو ترقی کی راہ پر لا کر ایک خوشحال ریاست بنایا جا سکے۔ پنجاب کو قرضوں سے پاک کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: CM Mann On Law and Order امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مان

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.