ETV Bharat / state

مان کے کمیٹی چھوڑنے پر شرومنی اکالی دل کی نقطہ چینی

شرومنی اکالی دل نے کہا کہ بھوپیندر سنگھ مان کے کمیٹی سے علیحدگی کے فیصلے نے بی جے پی اور کانگریس کے 'کھیل' کو بے نقاب کر دیا۔

'کمیٹی چھوڑنے کے بجائے مان کو زرعی قوانین کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے تھی'

author img

By

Published : Jan 14, 2021, 9:00 PM IST

شرومنی اکالی دل کے رہنما مہیشندر سنگھ گریوال کے یہاں جاری کردہ بیان کے مطابق مان سنگھ نے کسانوں کی تنظیموں کے موقف کو کمزور کر دیا ہے کیوں کہ کمیٹی کے قوانین کے حامی پہلے ہی کمیٹی پر حاوی ہیں۔

انہوں نے کمیٹی کے ایک اور رکن اشوک گلاٹی پر بھی تنقید کی کہ زرعی قوانین کی کھل کر حمایت کرنے کے باوجود انہوں نے کمیٹی میں شامل ہونا قبول کرلیا۔

گریوال نے الزام عائد کیا کہ کمیٹی سے خود کو الگ کرتے ہوئے مسٹر مان کا یہ دعوی کرنا کہ وہ پنجاب کے مفادات سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے اس بات کا اشارہ ہے کہ ان پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کا دباؤ تھا کہ وہ زرعی قوانین کے حق میں فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود انہیں کمیٹی چھوڑ کر زرعی قوانین کی مخالفت میں کھڑا نہیں ہونا چاہئے تھا۔

پارٹی کے رہنما نے دعوی کیا کہ مسٹر مان کے کمیٹی سے علیحدگی کے فیصلے نے بی جے پی اور کانگریس کے 'کھیل' کو بے نقاب کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی ساکھ خطرے میں پڑ گئی ہے، خاص طور پر اس بات کی وجہ سے کہ کسان تنظیموں نے ان کے سامنے جانے سے انکار کردیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.