ETV Bharat / state

Barnala Policeman Murder کبڈی کھلاڑیوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار کا قتل - پولیس اہلکار کا پیٹ پیٹ کر قتل

پنجاب کے شہر برنالہ میں کبڈی کھلاڑیوں کے ہاتھوں ریسٹورنٹ کے عملے اور مالک پر حملہ کرنے کے بعد موقع پر پہنچنے والے ایک پولیس اہلکار کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ International Kabaddi players killed a policeman

Barnala Policeman Murder
Barnala Policeman Murder
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 9:38 AM IST

برنالہ: برنالہ شہر میں اتوار کی رات دیر گئے ایک پولیس اہلکار کو پیٹ پیٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ قتل کا یہ واقعہ شہر کے ایک علاقے میں پیش آیا جہاں ایک ہوٹل میں کبڈی کھلاڑیوں اور ہوٹل ورکرز کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اس واقعے کے بارے میں پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد سٹی ون تھانے کی پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی، ریسٹورنٹ میں جھگڑے کرنے والے کبڈی کھلاڑیوں کو گاڑی میں بیٹھنے کو کہا گیا۔

اسی بات کو لیکر کھلاڑیوں کا پولیس اہلکاروں سے جھگڑا ہوگیا۔ ملزمان نے کانسٹبل درشن سنگھ پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جسے سول ہسپتال برنالہ میں داخل کرایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوکر ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کبڈی کے بین الاقوامی کھلاڑی تھے۔ پولیس اہلکار کی پٹائی کے بعد ملزمان نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور ہنگامہ برپا کیا۔ حملہ کرنے والے کبڈی کھلاڑیوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔

واردات کے بعد ملزمان کبڈی کھلاڑی موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ ہلاک شدہ درشن سنگھ کافی عرصے سے تھانہ سٹی ون میں کانسبٹل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا۔ پولیس اہلکار کے قتل کے اس واقعہ کے باعث شہر میں کشیدہ ماحول ہے۔ اور لوگوں کی تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: پرساد اٹھا کر کھانے پر نوجوان کا بہیمانہ قتل

واقعے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ شہر کی ایک ریسٹورنٹ میں رات کے وقت کبڈی کے کچھ کھلاڑی بیٹھے تھے۔ اس کے بعد ریسٹورنٹ کے مالک اور کبڈی کھلاڑیوں کے درمیان بل کی ادائیگی کو لیکر جھگڑا ہوا۔ ریسٹورنٹ مالک نے موقع پر پولیس کو طلب کیا۔ موقع پر پہنچے پولیس والوں سے بحث کے دوران کبڈی کھلاڑیوں نے پولیس اہلکار درشن سنگھ کو پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا۔ عینی شاہد نے کہا کہ پولیس اہلکار کو کبڈی کھلاڑیوں نے سڑک پر پھینکا جس سے اس کا سر سڑک سے ٹکرایا۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد موقع پر تعینات تمام پولیس اہلکار وہاں سے چلے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.