جالندھر: بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے ایک بار پھر ہیروئن اسمگلروں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے فیروز پور کے گاؤں مابوکے سے 2 کلو 600 گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر کے پبلک ریلیشن آفیسر نے بدھ کو بتایا کہ آج صبح 7.30 بجے مخصوص اطلاع پر بی ایس ایف نے فیروز پور کے مابوکے گاؤں میں تلاشی مہم چلائی۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران بی ایس ایف جوانوں نے گاؤں کے مضافات میں ایک کھیت سے ڈرون کے ذریعے گرایا گیا ایک سیاہ رنگ کا بیگ برآمد کیا، جس میں ہیروئن کے 3 چھوٹے پیکٹ برآمد ہوئے، جن کا کل وزن 2 کلو 600 گرام ہے۔
واضح رہے کہ 10 جون کو پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستان میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پاک ڈرون سے گرائی گئی 5.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کی تھی۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ آج صبح تقریباً 4 بجے سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کو پاکستان کی طرف سے آنے والے ڈرون کے ذریعہ بھارتی حدود کی خلاف ورزی کی اطلاع ملی تھی۔ تلاشی کے دوران 5.5 کلو ہیروئن کا بڑا پیکٹ برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: Heroin Recovered in Punjab امرتسر بارڈر کے قریب ڈرون سے گرائی گئی ہیروئن برآمد
یو این آئی