ETV Bharat / state

Heroin Recovered in Amritsar امرتسر میں پاکستانی ڈرون سے گرائی گئی ہیروئن برآمد - بی ایس ایف نے پنجاب میں پاکستانی ڈرون مار گرایا

بی ایس ایف نے آج صبح پنجاب کے امرتسر میں ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔ سرچ آپریشن کے دوران 5.5 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ Pakistani Drone Near Amritsar Border

امرتسر میں پاکستانی ڈرون سے گرائی گئی ہیروئن برآمد

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 12:18 PM IST

جالندھر: پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستان میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پاک ڈرون سے گرائی گئی 5.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ آج صبح تقریباً 4 بجے سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کو پاکستان کی طرف سے آنے والے ڈرون کے ذریعہ بھارتی حدود کی خلاف ورزی کی اطلاع ملی تھی۔ تلاشی کے دوران 5.5 کلو ہیروئن کا بڑا پیکٹ برآمد ہوا۔ اس پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صبح تقریباً 4 بجے سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے جوانوں نے پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون آنے کی اطلاع دی۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے امرتسر کے رائے گاؤں کے قریب ایک کھیت میں کچھ گرنے کی آواز بھی سنی۔ جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ اسی دوران ایک بڑا پیکٹ برآمد ہوا۔ کھولنے پر اس سے ہیروئن برآمد ہوئی۔ ہیروئن کے پیکٹ پیلے چپکنے والی ٹیپ سے لپٹے ہوئے پائے گئے۔ امرتسر سیکٹر میں بی ایس ایف کے جوانوں کی چوکسی کی وجہ سے پاکستان کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دی گئی۔ اس سے قبل جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں رائے گاؤں کے قریب بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک پاکستانی ڈرون برآمد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Heroin Recovered in Punjab امرتسر بارڈر کے قریب ڈرون سے گرائی گئی ہیروئن برآمد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.