ETV Bharat / state

G 20 Summit In Amritsar: بہتر تال میل کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل

ریاست پنجاب کے امرتسر میں جی-20 کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور بہتر تال میل کو یقینی بنانے کی غرض سے بی جے پی نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ BJP Forms Three Member Committee

ا
ا
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 8:43 PM IST

امرتسر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی قیادت کی جانب سے امرتسر میں منعقد ہونے والی جی-20 کانفرنس کے لیے ایک رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں میں بی جے پی کے ریاستی نائب صدر ڈاکٹر راجکمار ویرکا، ڈاکٹر جگموہن سنگھ راجو، سابق آئی اے ایس اور سابق راجیہ سبھا ممبر ایم پی شویت ملک کو مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جگموہن سنگھ راجو کو ان کے سابق کام کے پیش نظر اس کمیٹی میں بطور ماہر اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ڈاکٹر راج کمار ویرکا نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’یہ پہلی بار دیکھا گیا ہے کہ کسی ہندستانی وزیر اعظم نے دنیا میں ہندستان اور پنجاب کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو اتنا بڑا اعزاز دلایا ہے۔‘‘ امرتسر میں 15 سے 17 مارچ تک جی-20 کانفرنس، تعلیم پر 19 جبکہ 20 مارچ کو 20 ممالک کے سیاست دانوں کے درمیان مزدوروں کی ترقی اور انہیں عالمی مقابلے کے لیے تیار کرنے کے لیے تفصیلی بات چیت ہوگی۔

ویرکا نے مزید کہا کہ ’’پہلے دیگر ممالک کے وزرائے اعظم اور سیاست دان امریکہ، روس، جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک جاتے تھے اور وہاں اپنے ممالک کو چلانے کے لیے مشاورت کرتے تھے، اور ان سے لائن آف ایکشن لیتے تھے، لیکن آج وزیر اعظم نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت کی وجہ سے دنیا بھر کی تمام سڑکیں ہماری راجدھانی دہلی میں آکر ختم ہوتی ہیں۔ دنیا کے تمام ممالک کے وزرائے اعظم، وزرائے خارجہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی لیڈر مانتے ہوئے ان کا مشورہ لینے کو تیار رہتے ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے اور ہمارے ملک کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: G20 Preparations in Kashmir جی ٹوینٹی کی تیاریوں کیلئے وزارت داخلہ کا وفد جموں کشمیر کے دورے پر

شویت ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی تنظیم میں کام کرنے کے دنوں سے ہی پنجاب میں رہے ہیں اور پنجاب اور پنجابیت سے بخوبی واقف ہیں۔ پنجاب کے عوام کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے شری کرتار پور کوریڈور کا افتتاح کر دیا جو کوئی اور نہیں کر سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شری گرو نانک دیو صاحب جی کے 500 ویں پرکاش اتسو کو منانے کا کام بھی مودی کے ہاتھوں ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی صاحب سری گرو تیغ بہادر کے 400ویں یوم پیدائش کو پوری عقیدت کے ساتھ منانے کی پہل کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے شری گرو گوبند سنگھ جی کی مقدس عبادت گاہ شری ہیم کنٹ صاحب کو ایک روپ وے سے جوڑنے کا کام بھی حاصل کرایا ہے۔ مسٹر مودی نے ہم وطنوں کو صاحبزادوں کے یوم شہادت کی یاد دلانے اور ان کے یوم شہادت کو ویر بال دیوس کے طور پر منانے اور ان سے تحریک لینے کا کام بھی کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.