پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق پنجاب کے معروف شہر لدھیانہ میں آج ایک سائیکل فیکٹری میں اچانک آگ گئی جس سے وہاں افراتفری مچ گئی۔
اس کی اطلاع فوراً فائربریگیڈ محکمہ کو دی گئی۔موقع پر پہنچی فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیوں کے اہلکاروں نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن گرمی سخت ہونے کی وجہ سے انہیں آگ بجھانے میں سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
اس آتشزدگی میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
آتشزدگی میں لاکھوں روپے کے نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔