نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کانگریس کے صدر کی حیثیت سے تقرری کے بعد آج لدھیانہ پہنچے کے نوانشہر میں واقع شہید بھگت سنگھ میموریل پہنچے۔ اس دوران احتجاجی کسانوں کے ایک گروپ نے ان کی مخالفت کی اور سیاہ پرچم دکھائے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 'نوجوت سنگھ سدھو آج بھگت سنگھ مارگ پہنچے تھے کہ کچھ کسانوں نے احتجاج کیا اور انہیں سیاہ پرچم دکھائے‘۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین معاملے پر آج کُل جماعتی اجلاس، وزیراعظم بھی کریں گے شرکت
نوجوت سنگھ سدھو کو کچھ روز قبل ہی پنجاب کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ آج انہوں نے شہید بھگت سنگھ میموریل پہنچ کر خراج پیش کیا۔