ETV Bharat / state

خاندانی جھگڑے نے عاشق معشوقہ کی جان لے لی - lovestory fail

پنجاب کے ہوشیار پور میں دو خاندانوں کے درمیان جھگڑے میں ایک عاشق معشوقہ جوڑے کی موت ہوگئی، جہاں لڑکے نے صبح کے وقت اور لڑکی نے شام کے وقت خودکشی کرلی۔

خاندانی جھگڑے نے عاشق معشوقہ کی جان لے لی

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 6:45 PM IST

پنجاب کے ماہل پور تھانہ کے داروغہ سکھویندر سنگھ نے بتایا کہ پانیسرہ گاؤں میں منپریت کور عرف مٹو اور پڑوسی سربجیت سنگھ عرف سابی کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا، جو دونوں کے اہل خانہ کو پسند نہیں تھا۔ مارچ میں دونوں خاندانوں میں کافی جھگڑا ہوا تھا۔

کل شاید سربجیت نے منپریت کو فون کرکے کہا کہ وہ خود کشی کرنے جارہا ہے اور منپریت نے سربجیت کے بھائی بلجیندر سنگھ کو فون کرکے اسے بچانے کو کہا ۔ جب بلجیندر بھاگا بھاگا گھر پہنچا تو اس نے سربجیت سنگھ کو چھت سے پھانسی پر لٹکا ہوا پایا۔

بعد میں سربجیت کا پورا کنبہ منپریت کے گھر آیا اور سربجیت کی خودکشی کے لئے منپریت کے اہل خانہ کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کردیا۔ دونوں فریقوں میں بہت لڑائی جھگڑے ہوئے ۔ شام کے وقت منپریت نے بھی گھر کے باتھ روم میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.