ریاست پنجاب کے شہر چنڈی گڑھ کے روپر علاقے میں چیتک نامی ایک ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کی کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جس میں تین فوجی سوار تھے۔
خیال رہے کہ پولیس نے ہنگامی لینڈنگ کے لیے تکنیکی خرابی کا حوالہ دیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا ، "آرمی ایوی ایشن کور سے تعلق رکھنے والا ہیلی کاپٹر معمول کے مطابق سوارٹی پر تھا جب پائلٹ نے ایندھن کے اخراج کو پکڑتے ہوئے ہوائی ٹریفک کنٹرول سے کلیئرنس کے بعد لینڈنگ کی۔"
ہیلی کاپٹر ایوی ایشن سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار نے بتایا ہیلی کاپٹر پرواز کررہا تھا اسی وقت پائلٹ ایسا محسوس ہوا کہ ہیلی کاپٹر کا ایندھن لیک ہو رہا ہے، جس کے بعد ٹریفک کنٹرول سے کلیئرنس کے بعد ہیلی کاپٹر کی ایمرجسنی لینڈنگ کردی گئی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سوپن شرما نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے ہنگامی لینڈنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔