الیکشن کمیشن کی جانب سے تین اپریل تک دی گئی تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 377.511 کروڑ روپے نقد ضبط کئے گئے ہیں۔
کمیشن سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ 705.701 کروڑ روپے قیمت کی منشیات ضبط کی گئی ہیں۔ سب سے زیادہ منشیات پنجاب میں ضبط کی گئی۔ یہاں 116.18 کروڑ روپے قیمت کے 259 کلو گرام منشیات ضبط کی گئی۔
اس دوران 157.489 کروڑ روپے قیمت کی شراب پکڑی گئی. مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 14.38 کروڑ روپے کی 19.09 ملین لیٹر غیر قانونی طور سے لے جا تے ہوئے شراب ضبط کی گئی۔
اتر پردیش میں 35.21 کروڑ کی 12.34 ملین لیٹر شراب پکڑی گئی ہے۔ راجستھان میں 5.04 کروڑ روپے قیمت کی 2.18 ملین لیٹر جبکہ پنجاب میں 2.49 ملین لیٹر شراب پکڑی گئی جس کی قیمت 4.75 کروڑ روپے ہے۔
سونا، چاندی اور دیگر قیمتی سامان 312.859 کروڑ روپے اور مفت میں بانٹنے کے لئے لے جاتے ہوئے 28.629 کروڑ روپے کی مختلف قسم کی چیزیں پکڑی گئی ہیں۔
تمل ناڈو میں 135.6 کروڑ روپے کی 884 کلو گرام سوناچاندي اور دیگر قیمتی سامان ضبط کیا گیا جبکہ اتر پردیش میں 60.29 کروڑ قیمت کی 22.7 کلو گرام سونا چاندی اور دیگر قیمتی چیزیں پکڑی گئیں۔