ETV Bharat / state

سدھو کی انتخابی مہم پر پابندی

author img

By

Published : Apr 22, 2019, 11:34 PM IST

انتخابی کمیشن نے متنازع تقریر کے ذریعہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں کانگریس کے رہنما اور پنجاب کے کابینہ وزیر نوجوت سنگھ سدھو پر 72گھنٹے کے لیے انتخابی مہم پر روک لگادی ہے۔

نوجوت سدھو کی انتخابی تشہیر پر الیکشن کمیشن کی روک

الیکشن کمیشن نے سدھو کو 23 اپریل صبح 6 بجے سے انتخابی مہم میں حصہ لینے، ریلیاں کرنے، روڈ شو منعقد کرنے، میڈیا کے سامنے بیان دینے اور انٹرویو دینے وغیرہ پر روک لگادی ہے۔

انتخابی کمیشن نے سدھو کو بہار کے کٹیہار میں ایک انتخابی ریلی کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا قصوروار پایا ہے۔ مسٹر سدھو پر مذہب کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔

انتخابی کمیشن کے مطابق سدھو نے 15 اپریل کو بہار کے کٹیہار پارلیمانی حلقہ کے بلرام پور اسمبلی حلقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم ووٹروں سے کہا تھا کہ آپ اقلیت میں بھی ہوکر یہاں اکثریت میں ہیں۔

انھوں نے کہاتھا کہ آپ (مسلم ووٹرز)اگر متحد ہونگے تو پارٹی امیدوار طارق انور کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔

اس سے پہلے انھیں انتخابی کمیشن کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.