ETV Bharat / state

Drug Recovery in Punjab امرتسر میں پاک ڈرون سے گرائی گئی منشیات کی کھیپ برآمد

ریاست پنجاب کے ضلع جالندھر میں بی ایس ایف اور پنجاب پولیس کی پارٹی نے ڈرون سے گرائی گئی ساڑھے پانچ کلو ہیروئن برآمد کی ہے۔

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 11:11 AM IST

منشیات کی کھیپ برآمد
منشیات کی کھیپ برآمد

جالندھر، بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پنجاب پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی نے اسمگلنگ کی ایک اور مذموم کوشش کو ناکام بنا تے ہوئے جمعہ کی رات تقریباً 2.50 بجے امرتسر ضلع کے گاؤں رائے سے ڈرون سے گرائی گئی ساڑھے پانچ کلو ہیروئن برآمد کی ہے۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ صبح تقریباً 2.50 بجے، رائے گاؤں کے مضافات میں ڈرون کی ہلکی سی آواز اور سامان گرنے کی آواز سنی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کی تلاشی کے دوران فوجیوں نے ایک کھیت سے منشیات کے 5 پیکٹوں کی بھاری کھیپ برآمد کی جس کا کل وزن ساڑھے پانچ کلو ہے۔ سامان کے ساتھ لوہے کی ایک انگوٹھی بھی بندھی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے گورداسپور سیکٹر میں پاکستان سے دراندازی کرنے والے ایک ڈرون پر فائرنگ کر کے اسے واپس جانے پر مجبور کردیا تھا۔ اس معاملہ سے متعلق بی ایس ایف پنجاب فرنٹییئر نے ٹویٹ کیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے داخل ہونے والے ڈرون کو گورداس پور سیکٹر میں مستعدی سے بی ایس ایف اہلکاروں نے روک دیا اور اس پر فائرنگ کی ،فائرنگ کے بعد ڈرون چلا گیا۔

مزید پڑھیں:Pak Drone in Gurdaspur گورداسپور سیکٹر میں بی ایس ایف نے پاکستان کی دراندازی کو ناکام بنایا

اس سے پیشتر بھی بی ایس ایف نے پاکستان کی دراندازی کرنے والے ڈرون کا پیچھا کرتے ہوئے اس پر فائرنگ کی۔ بی ایس ایف نے ایک بیان میں کہا کہ امرتسر سیکرٹ میں بی ایس ایف جوانوں نے پاکستان کی طرف سے داخل ہونے والے ایک ڈرون کو مار گرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.