ETV Bharat / state

دلجیت دوسانج 'جوڑی' کی ریلیز کے منتظر - مشہور گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج،

مشہور گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج، جو اپنی پنجابی پہلی پروڈکشن فلم 'جوڑی' کی ریلیز کے منتظر ہیں، وہ علی عباس ظفر کی آنے والی فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کے لئے تیار ہیں۔

دلجیت دوسانج 84 کے سکھ مخالف فساد پر مبنی فلم میں کام کریں گے؟

author img

By

Published : Jan 2, 2021, 12:48 PM IST

مشہور گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج، جو اپنی پنجابی پہلی پروڈکشن فلم 'جوڑی' کی ریلیز کے منتظر ہیں، وہ علی عباس ظفر کی آنے والی فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کے لئے تیار ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ظفر فلم کی ہدایتکاری نہیں کریں گے بلکہ اس پروجیکٹ میں بطور تخلیق کار کام کریں گے۔ فلم ساز، اس ماہ فلم سٹی میں اس فلم پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ظفر طویل عرصے تک سکھ فساد پر ایک فلم بنانا چاہتے تھے اور وہ بلا عنوان فلم کے ساتھ ہی نئے سال کا آغاز کرنے کے خواہاں تھے۔ وہ ذاتی طور پر سیٹ ڈیزائننگ پر غور کر رہے ہیں۔ 80 کی دہائی کے بھارت کی طرح دکھائے جانے والے پس منظر کو بنانے کے لئے، فلم ساز سیٹ تیار کر رہے ہیں جس میں ایک گلی اور دو منزلہ عمارت شامل ہے۔

دلجیت آنے والی پنجابی فلم 'جوڑی' کے پروڈیوسر بھی ہیں۔ یہ ایک ڈرامہ ہے۔ امبردیپ سنگھ نے اس فلم کی کہانی لکھی ہے اور اس کے ہدایتکار بھی ہیں۔ امریندر گل اور کارج گل، اس فلم کے کو پروڈیوسر ہیں۔ نمرت خیرا کی اداکاری سے سجی فلم 'جوڑی' کے پروڈیوسر کے طور پر دوسانج کے یہ پہلی فلم ہے۔ یہ فلم دوسانج پروڈکشن کے بینر تلے بن رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.