ETV Bharat / state

سرحد پار محبت کی ایک اور کہانی، پاکستانی لڑکی کا اٹاری واہگہ بارڈر پر شاندار استقبال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 5:04 PM IST

ایک اور سرحد پار محبت کی کہانی میں پاکستانی دوشیزہ جویریہ خانم منگل کو اپنے منگیتر سے شادی کرنے کے لیے اٹاری-واہگہ بارڈر کے ذریعے قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی۔ جویریہ گزشتہ پانچ سالوں سے ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں اور آخر کار انہیں بھارت میں 45 دن کے قیام کی اجازت مل گئی۔ Cross border love story

پاکستان کی جوریہ خانم اور بھارت کے سمیر خان
پاکستان کی جوریہ خانم اور بھارت کے سمیر خان

سرحد پار محبت کی ایک اور کہانی، پاکستانی لڑکی کا اٹاری واہگہ بارڈر پر شاندار استقبال

امرتسر: پاکستان کے شہر کراچی کی رہائشی 21 سالہ جویریہ خانم کی محنت بالآخر کامیاب ہوگئی اور وہ بھارتی ویزا حاصل کرنے کے بعد اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخل ہوگئی۔ بھارت پہنچنے پر جوریہ کا ان کے سسرال والوں نے ڈھول باجے کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا۔ جویریہ خانم کو بھارت کا 45 دن کا ویزا ملا ہے۔ بھارت میں داخل ہونے کے بعد جویریہ خانم نے کہا کہ مجھے ساڑھے پانچ سال بعد یہ ویزا ملا ہے جس کی وجہ سے میں بہت خوش ہوں، یقین نہیں آتا کہ میں یہاں پہنچ گئی ہوں، بلآخر میری دعا قبول ہوگئی ہے۔ ہم جنوری کے پہلے ہفتے میں کولکتہ میں شادی کریں گے، پاکستان میں بھی سب خوش ہیں۔

جویریہ کے منگیتر سمیر خان نے کہا کہ اپنے محبوب سے مل کر میرا خواب پورا ہو گیا ہے، میں نے ساڑھے پانچ سال تک انتظار کیا۔ سمیر خان نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے اس سے پہلے دو بار ویزا دینے سے انکار کیا تھا۔ لیکن مقبول احمد نے اس معاملے میں ان کی بہت مدد کی اور ان کی کوششوں کی وجہ سے ان کی منگیتر کو بھارتی حکومت نے ویزا دے دیا۔ انہوں نے جویریہ خانم کو ویزا دے کر دونوں خاندانوں کو دوبارہ ملانے میں مدد کرنے پر حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سمیر خان کولکتہ کے رہائشی ہیں۔ وہ اور اس کے والد یوسفزئی اٹاری بارڈر پر پہنچ کر پاکستانی لڑکی کا پرتپاک استقبال کیا۔ لڑکے کے والد کا کہنا تھا کہ چند روز میں سمیر اور جویریہ خانم کی شادی ہو جائے گی، جس کے بعد جویریہ کے ویزے میں توسیع کی اپیل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سرحد پار محبت کی یہ کوئی پہلی داستان نہیں ہے اس سے پہلے ایک پاکستانی خاتون سیما حیدر بھی نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوکر ایک سچن مینا نامی بھارتی لڑکے سے شادی کرلی تھی۔ یہ اسٹوری بھی کافی زیادہ سرخیوں میں رہی ہے۔ اس کے علاوہ انجو نامی ایک بھارتی لڑکی بھی اپنی محبت کے لیے پاکستان چلی گئی تھی، جہاں اس نے مذہب اسلام قبول کرکے اپنے عاشق نصراللہ سے شادی بھی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.