ETV Bharat / state

'حکومت کی غلط پالیسیز کی وجہ سے ملک پسماندہ بن گیا' - مودی حکومت مہنگے پٹرولیم مصنوعات بیچ کر لوٹ رہی

پنجاب کانگریس کمیٹی کے صدر نے الزام عائد کیا کہ کورونا اور مرکزی حکومت کی غلط پالیسیز کی وجہ سے مندی ملک پریشانیوں سے دوچار ہے۔

حکومت کی غلط پالیسیز  کی وجہ سے پسماندہ رہا ملک

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 7:35 PM IST

ریاست پنجاب میں پنجاب کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ نے کہا ہے کہ کورونا کے قہر اور مرکز کی غلط اقتصادی پالیسیز کی وجہ سے مندی کی مار سے پریشان لوگوں کو مودی حکومت مہنگے پٹرولیم مصنوعات بیچ کر لوٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تیل بازار میں کچے تیل کی قیمت اب اپنی سب سے نچلی سطح پر ہے، لیکن مرکزی حکومت ملک کے عوام کو مہنگا تیل بیچ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت معیشت نازک دور سے گزر رہی ہے، ترقی کی شرح نچلی سطح پر ہے، روزگار کے مواقع کم ہورہے ہیں، لوگوں کی آمدنی کم ہورہی ہے اور بینک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہیں۔

ایسے برے اقتصادی حالات میں ہی کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئے بحران سے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی مندی کے ایسے حالات میں لوگ امید کرتے ہیں کہ ہماری حکومت ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی، لیکن اسے ملک کی بدقسمتی کہا جائے گا کہ اس مشکل دور میں بھارتی حکومت لوگوں کی مشکلوں کو حل کرنے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بے قابو کرکے ملک کے لوگوں اور کاروبار کو پوری طرح تباہ کرنے کا کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے قہر کی وجہ سے معیشت کو بڑا خطرہ ہے، بھارتی حکومت نے ٹیکس اور بڑھادئے ہیں، تا کہ لوگوں تک کچے تیل کی قیمتوں میں آئی کمی کا فائدہ نہیں پہنچے۔

انہوں نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مشکل اقتصادی حالات اور کورونا کے خطرے کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر قابو کیا جائے، اور لوگوں کی مدد کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.