پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل تیزی کے بعد ریاست میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا، اسی کو دیکھتے ہوئے پنجاب پولیس کی جانب سے لوگوں کو ہر طرح کی ضروری سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔
جلندھر کے ڈی سی پی نریش ڈوگرا اور ان کی ٹیم علاقے میں ضرورت مندوں اور غریب افراد میں مفت کھانے کے ساتھ ہر طرح کی ضروری سہولیات مہیا کروا رہی ہے۔
ڈی سی پی نریش ڈوگرا کا کہنا ہے 'میں اور میری پوری ٹیم مل کر لوگوں میں مفت کھانا تقسیم کر رہے ہیں، اور ضرورت مند لوگوں تک کھان پان کا سامان پہنچا رہے ہیں۔
پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 38 کیسز سامنے آئے ہیں، ان میں سے ایک شخص ہلاک ہو چکا ہے اور ایک مریض صحتیاب ہو چکا ہے۔
ملک بھر میں کورنا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ابھی تک 20 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔