ETV Bharat / state

مرکزی حکومت کے خلاف یوتھ کانگریس کا مظاہرہ - جنجگر چمپا ضلع یوتھ کانگریس

ریاست چھتیس گڑھ کے جنجگر چمپا ضلع یوتھ کانگریس کارکنان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

یوتھ کانگریس کا مظاہرہ
یوتھ کانگریس کا مظاہرہ
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 7:42 AM IST

چھتیس گڑھ میں یوتھ کانگریس نے زرعی بل 2020 کے خلاف مظاہرہ کیا ۔

گذشتہ دنوں پارلیمنٹ میں زراعت سے متعلق بل کی منظوری کے خلاف یوتھ کانگریس کے مطالبہ پر منگل کے روز جنجگر چمپا میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اس دوران مرکزی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔

مرکزی حکومت کے خلاف یوتھ کانگریس کا مظاہرہ

یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے اس بل کو کسان مخالف قرار دیا ہے۔

وہیں مظاہرین نے کہا کہ زرعی بل کاشتکاروں کے لیے ایک ڈیتھ وارنٹ ہے۔

یوتھ کانگریس کارکنان نے اسے کالا قانون قرار دے کر اس کی مخالفت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس بل سے کسانوں کو دھوکہ ہوگا۔ انہیں اپنی فصل کی صحیح قیمت نہیں ملے گی۔

یوتھ کانگریس نے زرعی بل کے خلاف شہر بھر میں ایک ریلی نکالی۔

مزید پڑھیں:وینکیا نائیڈو نے بائیکاٹ کے فیصلہ پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی

ریلی کے بعد انتظامیہ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک یادداشت پیش کی گئی اور اس بل کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر پوری ریاست میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

جنجگر چمپا ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ ایسی صورتحال میں اس ریلی کو نکالنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.