ملیر کوٹلہ: پنجاب کا واحد مسلم اکثریتی ضلع ملیر کوٹلہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرمیاں عروج پر ہے تاہم یہا ں عام آدمی پارٹی اور کانگریس مابین زبردست سیاسی مقابلہ Congress and Aam Aadmi Party face to face in Malerkotla دیکھا جارہا ہے۔
اس دوران کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی رضیہ سلطانہ کے شوہر اور سابق ڈی جی پی محمد مصطفٰی نے آج ملیر کوٹلہ کے متعدد گلیوں میں روڈ شو کیا اور عوام سے ووٹ مانگا۔
دوسری طرف آج عام آدمی پارٹی کے امیدوار جمیل الرحمن کی اہلیہ فریال رحمان نے بھی روڈ شو کیا اور ڈور ٹو ڈور جاکر خواتیں سے ملاقات کی اور ووٹ دینے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ ملیر کوٹلہ میں خاتون امیدوار رضیہ سلطانہ کے شوہر نے مورچہ سنبھال رکھاہے جبکہ عام آدمی پارٹی کے امیدوار جمیل الرحمن کی اہلیہ نے میدان کا مورچہ سنبھال رکھا ہے، اب دیکھنا ہے کہ میدان میں سبقت کس کو حاصل ہوتی ہے۔
وہیں دوسری جانب ریلیوں میں کافی بھیڑ دیکھی گئی۔