ETV Bharat / state

مسلح افواج کے بچوں کے لیے اسکالرشپ کا اعلان - اشونی کمار

ملک کی حفاظت میں اپنے فرائض انجام دینے والی دفاعی فورسز کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے چندی گڑھ یونیورسٹی نے 'آرمڈ فورسز اکنامک ویلفیئر اسکالرشپ‘ کا اعلان کیا ہے۔

Chandigarh University announces Rs 15 crore scholarship for wards of Defense Personnel
مسلح افواج کے بچوں کےلیے اسکالرشپ کا اعلان
author img

By

Published : Jul 17, 2020, 11:45 PM IST

آرمڈ فورسس اسکالرشپ اسکیم (اے ایف ڈبلیو ایس) کا جنوری 2020 میں سابق اڈجنٹ جنرل بھارتی آرمی لفٹیننٹ جنرل اشونی کمار نے آغاز کیا تھا۔

اے ایف ڈبلیو ایس کے تحت چندی گڑھ یونیورسٹی کے پیش کردہ ہر کورس میں پانچ فیصد نشستیں پیرا ملٹری فورسز سمیت برسرروزگار یا ریٹائرڈ دفاعی فورسز کے بچوں کےلیے مختص ہوگی۔

اس کے علاوہ شہید دفاعی عملے کے بچے، شہید کی بیوہ اور معذور فوجیوں کے بچوں کو تعلیمی فیس میں 15 فیصد اسکالر شپ دی جائے گی اور پیرا ملٹری فورسز سمیت ریٹائرڈ دفاعی فورسز کے بچوں کو دس فیصد اسکالرشپ دی جائے گی۔

چندی گڑھ یوینورسٹی نے ڈیفینس پرسنل کے بچوں کےلیے خصوصی کیریئر کونسلنگ سہولت کا بھی آغاز کیا ہے تاکہ طلبا اپنے بہتر کریئر کا انتخاب کرسکیں۔

لفٹیننٹ جنرل اشونی کمار نے اپنے دورہ کے موقع پر چندی گڑھ یونیورسٹی کے این سی سی کیڈٹس سے بات کی اور قومی سطح پر مختلف این سی سی کیمز میں بہتر مظاہرہ کرنے والے یونیورسٹی طلبا کو اسناد سے نوازا۔

اس موقع پر چانسلر ستنام سنگھ سندھو نے کہا کہ ’چندی گڑھ یونیورسٹی ہمیشہ اپنے طلبا کو مسلح افواج میں شامل ہونے کی ترغیب دیتی ہے جبکہ یونیورسٹی کے 17 طلبا آج بھارتی فوج، بحریہ اور ایئرفورسس میں بطور آفیسر شمولیت اختیار کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.