میڈل حاصل کرنے والوں میں سے 8 کھلاڑیوں کو تھائی لینڈ میں 8 مارچ کو ہونے والے ورلڈ تھائی مارشل آرٹ گیمز میں ملک کی نمائندگی کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
یہ تفصیلات جموں وکشمیر جیت کانڈو ایسوسی ایشن کے ٹیکنیکل سکریٹری عدنان ایوب نے فراہم کیں جو جموں وکشمیر کی ٹیم کے ساتھ چندی گڑھ گئے ہوئے تھے۔
چندی گڑھ میں جیت کانڈو فیڈریشن کپ 31 جنوری سے 2 فروری تک کھیلا گیا جس میں 11 ریاستوں کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر نے بھی حصہ لیا۔
جموں وکشمیر کے لئے جن کھلاڑیوں نے سونے کے میڈل جیتے ان میں بارہمولہ سے ناصر علی، بجبہاڑہ سے تجمل غنی، اننت ناگ سے عبداللہ ارشاد، راولپورہ سے راسق منظور اور نٹی پورہ سے صابر اعجاز اور انس بن یوسف شامل ہیں۔
جن کھلاڑیوں نے چاندی کے تمغے جیتے ان میں اننت ناگ سے جاسف الطاف اور حول سے اویس معراج شامل ہیں۔ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے یاور علی اور لال بازار سے تعلق رکھنے والے رضوان مہدی نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔