جالندھر: بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے ہفتہ کی رات امرتسر ضلع کے دھنوکلان گاؤں کے قریب ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے اتوار کو بتایا کہ بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے امرتسر کے دھنوکلان گاؤں کے قریب ایک مشتبہ پاک ڈرون کی آواز سنی۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں نے ڈرون کو روکنے کے لیے فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا اور منشیات کے ساتھ پاک ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا۔ علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے 3.3 کلوگرام ہیروئن کی کھیپ کے ساتھ ایک ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹریس، 300 آر ٹی کے) برآمد کیا۔ ڈرون نظر آنے کے بعد علاقے میں تلاشی آریشن جاری کر دی۔
واضح رہے کہ 19 مئی کو بھی بی ایس ایف نے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر دو پاکستانی ڈرون کو مار گرایا تھا۔ بارڈر سکیورٹی فورس نے اسمگلروں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر دو پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے امرتسر کے اودھر دھاریوال گاؤں کے قریب کے علاقے میں ایک مشتبہ ڈرون کی آواز سنی۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ مشق کے مطابق، فوجیوں نے فوری طور پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈرون کو روکنے کے لیے فائرنگ کی۔ علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں نے گاؤں اُودھر دھاریوال کے کھیتوں سے ایک سیاہ رنگ کا ڈرون جزوی طور پر ٹوٹی ہوئی حالت میں برآمد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Pakistani Drones in Punjab پنجاب میں بی ایس ایف نے دو پاکستانی ڈرون مار گرائے
یو این آئی