ETV Bharat / state

BSF Shoots Down Drone بی ایس ایف نے امرتسر سرحد کے قریب ڈرون کو مار گرایا - امرتسر سرحد کے قریب ڈرون کو مار گرایا

جالندھر میں بی ایس ایف کے اہلکاروں نے امرتسر سرحد کے قریب ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرا یا۔

ڈرون کو مار گرایا
ڈرون کو مار گرایا
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 11:03 AM IST

جالندھر: پاکستان کی جانب سے منشیات کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے، پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے جمعرات کو امرتسر کے گاؤں دھنو کلاں کے قریب علاقے میں پاکستان سے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو مار گرایا۔بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا کہ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستان سے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کی آواز سنی۔ فوجیوں نے فوری طور پر فائرنگ کرکے ڈرون کو مار گرایا۔

علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک سیاہ رنگ کا ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹرس 300 آر ٹی کے) جزوی طور پر ٹوٹی حالت میں اور پیلے رنگ کے چپکنے والی ٹیپ سے لپٹے ہوئے ایک بڑے پیکٹ میں دو کلو ہیروئن کے 02 پیکٹ اور 170 گرام کے 02 چھوٹے پیکٹ افیم برآمد کیے۔ اسی کے ساتھ لوہے کی ایک انگوٹھی بھی ملی ہے۔

مزید پڑھیں: Drone Seized Near Punjab Border امرتسر کے کسووال میں ڈرون اور ہیروئن ضبط

اس سے قبل واگہا بارڈر سے گاؤں میں فصل کی کٹائی کے دوران کے دوران سابق فوجی بکرم سنگھ کے کھیتوں میں ایک پاکستانی ڈرون کو ہاروسٹنگ مشین کے سامنے گرا ہوا پایا گیا۔ کھیت میں ڈرون پائے جانے کے بعد مذ کورہ گاؤں کے کسانوں اور گاؤں والوں نے اس کی اطلاع پولیس حکام کو دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور بی ایس ایف کے اہلکار موقعے پر پہنچ گئے اور ڈرون کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.