بی ایس ایف کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل اور ترجمان بھاسکر سنگھ راوت نے آج بتایا کہ پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی دراندازی کے پیش نظر بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل مہیپال یادو کی ہدایت پر پنجاب کی سرحدوں پر فاضل سیکورٹی برتی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رات کو سرحد پر تعینات بی ایس ایف کی 136بٹالین کے الرٹ جوانوں نے کچھ مشتبہ آوازیں سنیں اور الرٹ ہوگئے۔
اندھیرے کی وجہ سے کچھ نظر نہیں آیا۔ اسمگلروں کو روکنے کے لیے بی ایس ایف کے جوانوں نے گولیاں چلائیں لیکن مشتبہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔ بعد میں تلاش کرنے پر پلاسٹک کی تین بوتلیں برآمد ہوئیں جن میں ہیروئن بھری ہوئی تھی۔
مسٹر راوت نے بتایا کہ بی ایس ایف نے اس برس اب تک 180کلو 043گرام ہیروئن برامد کی ہے۔
جوانوں نے بھارتی سرحد لانگھنے کے الزام میں 68لوگوں او ر 11اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
اس کے علاوہ 366گرام افیون، 455کارتوس، 17 بھارتی موبائل فون، 17 سم کارڈ، آٹھ پاکستانی سم کارڈ اور 10ہتھیار برآمد کئے ہیں۔