ETV Bharat / state

Heroin Recovered in Punjab امرتسر بارڈر کے قریب ڈرون سے گرائی گئی ہیروئن برآمد - امرتسر کے گاؤں رائے میں ہیروئن برآمد

جمعرات کی رات تقریباً 1.30 بجے بی ایس ایف نے امرتسر بارڈر کے قریب ایک مشکوک ڈرون کی آواز سنی۔ بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں اور پنجاب پولیس نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پانچ کلو سے زیادہ ہیروئن ضبط کی گئی۔ Pakistani drone near Amritsar border

امرتسر بارڈر کے قریب ڈرون سے گرائی گئی ہیروئن برآمد

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 9:57 AM IST

جالندھر: بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پنجاب پولیس نے پاکستان سے منشیات کی اسمگلنگ کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پانچ کلو سے زیادہ ہیروئن ضبط کی ہے۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے جمعہ کو بتایا کہ جمعرات کی رات تقریباً 1.30 بجے بی ایس ایف نے امرتسر کے گاؤں رائے کے قریب ایک مشکوک ڈرون کی آواز سنی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے جوانوں نے ڈرون کو روکنے کے لیے فوری رد عمل ظاہر کیا۔ اسی دوران پولس ناکہ پارٹی بھی بی ایس ایف پارٹی کے ساتھ شامل ہوگئی اور علاقے میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی گئی۔ تلاشی کے دوران ہیروئن کا ایک بڑا پیکٹ جس کا وزن 5 کلو 260 گرام تھا جسے پیلے رنگ کے چپکنے والی ٹیپ میں لپیٹا گیا تھا، گاؤں ریڑھ ککڑ کے نواح میں ایک کھیت سے برآمد ہوا۔

واضح رہے کہ امرتسر میں بارڈر سکیورٹی فورس نے بدھ کی رات بھینی راجپوتا گاؤں میں ایک ڈرون کو مار گرایا جو پاکستان کی طرف آیا تھا۔ بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار بدھ کی رات گشت کر رہے تھے۔ اس دوران رات تقریباً 9.10 بجے جوانوں نے ڈرون کی ہلکی سی آواز سنی۔ جوانوں نے آواز کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران پنجاب پولیس کی ناکا پارٹی بھی وہاں پہنچ گئی۔ جس کے بعد بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں اور پنجاب پولیس نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران اسے گاؤں کے باہر ایک کھیت میں ایک تباہ شدہ ڈرون پڑا ہوا ملا۔ ڈرون کے قریب سے ہیروئن یا کوئی اور قابل اعتراض چیز نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistani Drones بی ایس ایف نے امرتسر بارڈر کے قریب پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.