بی جے پی کی گزشتہ روز بغیر اجازت لیے خود ساختہ ’دلت انصاف یاترا‘ نکالی جانے پر انہوں نے آج یہاں کہا کہ چاہے جو بھی ہو بی جے پی کو ریاست کا امن امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ یہ پھوٹ ڈالنے والی پالیساں پنجاب میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ یہاں کے لوگ صدیوں سے ساتھ رہتے ہیں۔ یہ روایت آگے بھی جاری رہے گی کیونکہ باہمی مفاہمت کی روایت ان کے خون میں ہے ۔
کیپٹن سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کو دلتوں کے حقوق کے بارے میں بات کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے ، جس کو بی جے پی اپنے اقتدار کے دوران بے رحمی سے پامال کر رہی ہے ۔ انہوں نے ان حیران کرنے والے اعداد و شمار کی طرف اشارہ کیا کہ بی جے پی کے اقتدار کے دوران اترپردیش میں دلتوں پر ہوئے مظالم ملک میں ہوئے مظالم سے 25 فیصد سے زائد ہیں ۔