ETV Bharat / state

Drugs Recovered in Amritsar امرتسر سرحد کے قریب ڈرون سے گرائی گئی منشیات کی کھیپ برآمد - سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی

فوج نے امرتسر بارڈر پر پاکستانی اسمگلروں کی طرف سے ڈرون کے ذریعے بھیجی گئی ہیروئن قبضے میں لے لی ہے۔ اس بازیابی کے بعد فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ heroin dropped by drone in Punjab

امرتسر سرحد کے قریب ڈرون سے گرائی گئی منشیات کی کھیپ برآمد

author img

By

Published : May 8, 2023, 3:03 PM IST

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب میں امرتسر کی بین الاقوامی سرحد کے قریب اسمگلروں کے ذریعے ڈرون سے گرائی گئی منشیات کی ایک کھیپ برآمد کی ہے۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی رات امرتسر کے گاؤں داؤکے کے باہری علاقوں میں تعینات بی ایس ایف کے اہلکاروں نے قریبی کھیتوں میں کچھ گرنے کی آواز سنی۔ جوانوں نے فوری طور پر پورے علاقے کی گھیرابندی کر دی کی اور سبھی متعلقہ ایجنسیوں کو مطلع کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف اہلکاروں نے کھیت سے ایک تھیلا برآمد کیا۔ تھیلا کھولنے پر مشتبہ ہیروئن کے 4 پیکٹ (مجموعی وزن - تقریبا 1.590 کلوگرام) برآمد کئے گئے۔ تھیلے کے ساتھ لوہے کی انگوٹھی اور ایک چھوٹی مشعل بھی جڑی ہوئی ملی۔ علاقے کی مزید تلاشی لی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 27 اپریل کو بی ایس ایف نے امرتسر سرحد کے قریب ڈرون کو مار گرایا تھا۔ پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے امرتسر کے گاؤں دھنو کلاں کے قریب علاقے میں پاکستان سے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو مار گرایا۔ علاقے کی تلاشی کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک سیاہ رنگ کا ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹرس 300 آر ٹی کے) جزوی طور پر ٹوٹی حالت میں اور پیلے رنگ کے چپکنے والی ٹیپ سے لپٹے ہوئے ایک بڑے پیکٹ میں دو کلو ہیروئن کے 02 پیکٹ اور 170 گرام کے 02 چھوٹے پیکٹ افیم برآمد کیے۔ اسی کے ساتھ لوہے کی ایک انگوٹھی بھی ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BSF Shoots Down Drone بی ایس ایف نے امرتسر سرحد کے قریب ڈرون کو مار گرایا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.