امرتسر: پنجاب کے شہر امرتسر میں ہرمندر صاحب کے قریب ایک بار پھر دھماکے کی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لیکن گولڈن ٹیمپل جانے والے عقیدت مندوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، عقیدت مند یک بعد دوسرے دھماکے سے خوف زدہ ہیں۔ دھماکے سے عقیدت مندوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعے کے چند ہی منٹوں میں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔ بتادیں کہ مذکورہ دھماکہ اسی جگہ ہوا جہاں ہفتے کی رات کو دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکے کے بعد تحقیقات کے لیے ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز دربار صاحب کے قریب ایک زوردار دھماکے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ تفتیش کے بعد پولیس نے کسی بم دھماکے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکہ قریبی ریسٹورنٹ کی کوئلے کی چمنی میں ہوا۔ وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ اچانک دھماکہ ہوا اور آگ کا گولہ نظر آیا۔ شیشے کے ٹکڑے لگنے سے وہاں موجود کئی افراد زخمی ہو گئے تھے۔ کل کے دھماکے کے بعد آج صبح اسی جگہ پر دھماکے کی اطلاع ہے۔
عقیدت مندوں کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آیا کہ یہ دھماکہ کیسے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ پتھر اور شیشے ان پر گرے۔ پتھر لگنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد زوردار شعلے اور دھواں اٹھنے لگا۔ انہیں سمجھ نہیں آیا کہ آخر ہوا کیا ہے، سلنڈر پھٹا ہے یا دھماکہ ہوا ہے یہ کہہ پانا مشکل تھا۔ موقع پر پہنچے اے سی پی افسر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئےکہا کہ یہاں کوئی بم دھماکہ نہیں ہوا ہے۔ دربار صاحب کے باہر پارکنگ میں ایک بڑا آئینہ نصب کیا گیا تھا جو پھٹ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران بم دھماکے سے متعلق کوئی چیز نہیں ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارکنگ کے پاس ہی ایک ریسٹورنٹ ہے، اس کی چمنی زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے اس میں گیس بن گئی تھی، جس سے شیشہ پھٹ گیا۔ ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: