ETV Bharat / state

جالندھر کے چار علاقوں میں مائیکرو کنٹینمنٹ کا اعلان - گھنشیام تھوری

پنجاب کے جالندھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے شہر کے چار علاقوں کو آج مائیکرو کنٹینمنٹ علاقہ اعلان کردیا ہے۔

Announcement of micro containment in four areas of Jalandhar
جالندھر کے چار علاقوں میں مائیکرو کنٹینمنٹ کا اعلان
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 7:53 PM IST

ضلع ڈپٹی کمشنر گھنشیام تھوری نے سنیچر کو شہر کے چار علاقوں کو سیل کرنے کا حکم دیا جہاں پانچ سے زیادہ کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں مقصوداں کے نزدیک واقع مہندر محلہ، ٹیچر کالونی، گوپال نگر اور فرینڈس کالونی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ ان چار علاقوں کو محکمہ صحت کے پروٹوکول کے مطابق پوری طرح سے سیل کردیا جائے گا اور محکمہ صحت کی رپورٹز کے مطابق مائیکرو کنٹرول علاقوں کی فہرست میں ترمیم کی جائے گی۔

گھنشیام تھوری نے بتایا کہ ان علاقوں میں صحت سے متعلق اہلکاروں کے ذریعہ ڈور ٹو ڈور سروے کیا جائے گا۔ شہری، صحت اور پولس محکمہ کی مشترکہ ٹیمیں ان کنٹرول علاقوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گی۔

ضلع انتطامیہ ان علاقوں میں بیداری مہم کو انجام دے گی تاکہ لوگوں کو کووڈ-19 وبا سے بچاؤ کے لئے برتی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.