ETV Bharat / state

بیساکھی کے موقع پر عقیدت مند گولڈن ٹیمپل پہنچے

بیساکھی کے موقع پر عقیدت مندوں نے گولڈن ٹیمپل میں 'سرور' میں غوطہ لگایا اور ارداس کی۔

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 5:43 PM IST

golden temple
golden temple-

ملک بھر میں بیساکھی کا تہوار منایا جا رہا ہے، اس بیچ پنجاب کے گولڈن ٹیمپل میں عقیدت مندوں نے سرور میں غوطہ لگایا اور ارداس کیے۔

لاک ڈاؤن کا اثر گولڈن ٹیمپل میں ضرور دکھا، انتظامیہ کی جانب سے بہت کم عقیدت مندوں کو گولڈن ٹیمپل میں جانے دیا ہے۔

ایک عقیدت مند سلویندر سنگھ نے کہا 'آج کا دن ہمارے لیے بڑا دن ہے، ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، گولڈں ٹیمپل کو سینی ٹائز کرنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں اور احتیاتی تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے تاکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکا'۔

ایک اور عقیدت مند ہریندر کور بلو نے کہا 'ہم امید کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس بیماری جلد ختم ہو گی اور عام زندگی بحال ہو گی'۔

پنجاب میں بیساکھی ایک بہت بڑا تہوار مانا جاتا ہے، سکھ مذہب سے جڑے لوگ اس تہوار کو 'کھالسا پنتھ' کے یوم تاسیس کے طور پر بھی مناتے ہیں۔

اس تہوار سے فصل کی کٹائی کا سیزن بھی شروع ہوتا ہے، لوگ آس پاس کے گورودواروں میں جا کر ارداس کرتے ہیں۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، جس کی وجہ سے اس بار گورودواروں میں عقیدت مندوں کے جمع ہونے پر روک لگائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.