ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر ہمانشو اگروال نے جمعرات کو بتایا کہ کووڈ۔19کے پیش نظرکئے گئے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے نوزائیدہ کورونا کے اثر سے پاک رہے جس کے لئے ہسپتال مبارک باد کا مستحق ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے حاملہ خواتین کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود محکمہ کے طرف سے بھی حاملہ خواتین کو ٹیلی میڈیسن مشاورت کے لئے گائنکولوجسٹس کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کووڈ-19 حاملہ خواتین کی زچگی کے لئے تمام ضلع ہسپتالوں میں علیحدہ ڈلیوری روم بنائے گئے ہیں۔
اگروال نے بتایا کہ حمل کی تیسری سہ ماہی کے دوران کووڈ-19 ٹیسٹ لازمی کردیئے گئے ہیں، جس کے تحت اپریل سے جون تک ریاست میں کووڈ-19کے لئے 12,479 حاملہ خواتین کا ٹیسٹ کیا گیا تھا، جن میں سے 118 کا ٹیسٹ پازیٹیو پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست کے ہسپتال میں جچہ بچہ صحت خدمات بلارخنہ جاری ہیں۔