ETV Bharat / state

Amritpal Singh Case امرت پال نے خود سپردگی کی ہے، امرت پال کی والدہ کا دعوی - خالصتانی تحریک کے حامی امرت پال سنگھ

وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد ان کی والدہ بلوندر کور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ پولیس نے ان کے بیٹے کو گرفتار نہیں کیا بلکہ اس نے خود سپردگی کی ہے اور مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے۔Amritpal's mother claims her son surrendered

امرت پال نے خود سپردگی کی ہے، امرت پال کی والدہ کا دعوی

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 11:17 AM IST

امرتسر : خالصتانی تحریک کے حامی امرت پال سنگھ کی والدہ بلوندر کور نے دعوی کیا ہے کہ اس کے بیٹے نے خودسپردگی کی ہے قطع نظر اس کے کہ پولیس اس معاملے کے بارے میں کچھ بھی کہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے امرت پال نے سکھ بانا تیار کرنے اور پنج بنیا کا ورد کرنے کے بعد پولیس کے سامنے خودسپردگی کی ہے جس کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ بلوندر کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب میڈیا میں متضاد باتیں سامنے آرہی تھیں۔ تاہم پنجاب پولیس نے بعد میں واضح کیا کہ خالصتانی مبلغ کو گھیرے میں لے کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ خبریں آئی تھیں کہ امرت پال سنگھ نے پنجاب کے موگا میں ایک گرودوارے کے باہر خودسپردگی کرنے یا گرفتاری کا منصوبہ بنایا تھا۔

اتوار کی صبح وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ کو پنجاب اور پڑوسی ریاستوں کے قصبوں اور دیہاتوں میں 36 دنوں تک تلاش کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کل ہی امرت پال کو فوری طور پر آسام کی ڈبروگڑھ جیل بھیج دیا۔ اس کے بعد ان کی والدہ نے میڈیا کے سامنے آکر امرت پال کی گرفتاری کے بارے میں خاص باتیں کہیں۔ بلویندر کور نے امرتسر کے جالوپور کھیرا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کی ہے، پولیس جو بھی کہے، ان کے بیٹے نے خودسپردگی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کو مکمل سکھ روپ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امرت پال کی بیوی ابھی انگلینڈ نہیں جائے گی اور وہ سب سے پہلے امرت پال سے ملاقات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرداروں کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Amritpal Arrested خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ گرفتار

بلوندر کور نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے اور امرت پال پر ہمیشہ خدا کی مہربانی ہوگی۔ انہوں نے سنگت سے خالصہ وہیر شروع کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے نے پہلے اجتماع سے خطاب کیا اور پھر سکھ کے روپ میں خود سپردگی کی حالانکہ پولیس امرت پال کو نہیں ڈھونڈ سکی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں میڈیا سے معلوم ہوا کہ امرت پال سنگھ کو پکڑا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.