ETV Bharat / state

Harjeet Singh Brought To Central Jail: امرت پال کے چچا اور ڈرائیورکو ڈبرو گڑھ سینٹرل جیل بھیج دیا گیا

خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کے چچا ہرجیت سنگھ اوران کے ڈرائیور نے اتوار کی رات دیر گئے پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔ اس کے بعد پولیس نے چچا ہرجیت سنگھ اور ڈرائیور سمیت سات لوگوں کو آسام کے ڈبروگڑھ کی سینٹرل جیل بھیج دیا۔ Harjeet Singh brought to Central Jail in Dibrugarh

امرت پال کے چچا اورڈرائیورکو ڈبرو گڑھ سینٹرل جیل بھیج دیا گیا

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 12:53 PM IST

پنجاب:' وارس پنجاب دے' کے سربراہ امرت پال سنگھ کے چچا ہرجیت سنگھ سمیت سات لوگوں کو ڈبرو گڑھ کی سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پنجاب میں موبائل انٹرنیٹ، ایس ایم ایس اور ڈونگل سروسز منگل کی سہ پہر تک بند رہیں گی۔ آپ کو بتا دیں کہ خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کے چچا ہرجیت سنگھ اور ان کے ڈرائیور نے اتوار کی رات دیر گئے پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی تھی۔ جس کے بعد معلوم ہوا کہ پولیس نے دونوں کو پیر کو بابا بکالا کی عدالت میں پیش کرنا تھا تاہم انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد امرت پال سنگھ کے والد ترسیم سنگھ بابا بکالا کورٹ پہنچے۔

والد ترسیم سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ان کے بھائی کو عدالت میں پیشی کے لیے لایا جانا ہے، لیکن پولیس اسے یہاں عدالت نہیں لے آئی۔ اطلاع ملی ہے کہ پولیس ان کے بھائی ہرجیت سنگھ کو پنجاب سے باہر کی عدالت میں پیش کرے گی۔ ترسیم سنگھ نے بتایا کہ پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے پہلے ان کے بھائی نے انہیں فون پر اطلاع دی تھی کہ وہ پولیس کے سامنے خودسپردگی کرنے والا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پنجاب پولیس نے امرت پال سنگھ کے گاؤں کے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ امرت پال کے ساتھی دلجیت کلسی کے پاکستان سے رابطے کے ثبوت ملے ہیں۔ کلسی کے اکاؤنٹ میں 35 کروڑ روپے کی فنڈنگ ​​سامنے آئی ہے۔ ترسیم سنگھ نے کہا ہے کہ انہیں فنڈنگ ​​کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بہت سی چیزوں کو غلط طریقے سے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے اب تک 112 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Indian Consulate in San Francisco لندن کے بعد خالصتانی مظاہرین کا سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ

دوسری جانب پنجاب کے آئی جی سکھ چین سنگھ گل نے امرت پال سنگھ اور اس کے ساتھیوں کے حوالے سے کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔ آئی جی گل نے کہا کہ پنجاب میں پولیس کی جانب سے مسلسل فلیگ مارچ کیا جا رہا ہے۔ گل نے دعویٰ کیا کہ پنجاب پولیس ریاست میں امن و امان کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حقائق کی جانچ پڑتال کے بعد ہی افواہوں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.