ETV Bharat / state

Papalpreet Singh Arrested امرت پال سنگھ کا قریبی پپل پریت گرفتار - پنجاب پولیس نے پپل پریت سنگھ کو گرفتار کیا

پنجاب پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے مفرور امرت پال سنگھ کے قریبی پپل پریت کو گرفتار کر لیا ہے جو امرت پال سنگھ کے ساتھ فرار تھا۔ پپل پریت کی گرفتاری کے بعد اب امرت پال کی گرفتاری کی قیاس آرائیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔ Punjab police arrested papalpreet singh

امرت پال سنگھ کا قریبی پپل پریت گرفتار
امرت پال سنگھ کا قریبی پپل پریت گرفتار
author img

By

Published : Apr 10, 2023, 3:12 PM IST

چندی گڑھ: وارث پنجاب دے کے سربراہ اور خالصتانی حامی امرت پال سنگھ ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ وہیں پولیس نے امرت پال کے سب سے قریبی ساتھی پپل پریت سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتا دیں کہ پپل پریت سنگھ نے ہی امرت پال سنگھ کو پنجاب سے فرار ہونے میں مدد کی تھی۔ امرت پال سنگھ اور پپل پریت سنگھ کی کئی تصویریں بھی منظر عام پر آ چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس اور دہلی پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران پپل پریت کو ہوشیارپور سے گرفتار کیا ہے جس سے متعلق معلومات جلد شیئر کی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ 18 مارچ کو امرت پال کے خلاف پنجاب پولیس کی کارروائی کے بعد پپل پریت سنگھ اپنے ساتھی امرت پال سنگھ کے ساتھ فرار ہو گیا تھا اور مبینہ تصاویر میں وہ ہر جگہ امرت پال کے ساتھ نظر آ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Viral Video Of Amritpal میں بھگوڑا نہیں بلکہ باغی ہوں، جلد سامنے آؤں گا، امرت پال سنگھ

جب سے امرت پال فرار ہوا، پپل پریت دن رات اس کے ساتھ سائے کی طرح تھا اور اب دہلی پولیس اور پنجاب پولیس نے مل کر پپل پریت کو گرفتار کرلیا ہے۔ پپل پریت کی اس گرفتاری کے بعد اب امرت پال کی گرفتاری کی قیاس آرائیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔ امرت پال کی جلد گرفتاری ممکن بتائی جاتی ہے کیونکہ پپل پریت سنگھ امرت پال کے ہر راز کو جانتا ہے۔ واضح رہے کہ 18 مارچ کو جب امرت پال اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پنجاب پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی تو امرت پال پولیس سے جان بچا کر فرار ہو گیا، تاہم اس کے سینکڑوں ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا تاہم کئی بے قصور تھے جن کو پولیس اور عدالت نے رہا کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.