ETV Bharat / state

پنجاب کانگریس میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے: راوت

پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت نے کہا ہے کہ وزیر اعلی امریندر سنگھ اور پارٹی کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان تنازعہ جاری ہے اور ریاستی کانگریس میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔

ہریش راوت
ہریش راوت
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 6:54 PM IST

ہریش راوت نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ پنجاب میں معاملہ سلجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس وقت جو حالات ہیں ان سے نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اب تک کی پیش رفت کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ وہاں صورتحال جلد ہی ٹھیک ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:مجھے کب کیا بولنا ہے کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں: ہریش راوت

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کی کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد پنجاب گئے اور کانگریس قیادت کے ساتھ ہوئی بات چیت کے حوالے سے انہوں نے کیپٹن امریندر سنگھ اور سدھو سے بات کی ہے ۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.